اسلام آباد :ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں ۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، فیصلہ 23 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گذشتہ سال جولائی میں ایک ویڈیو کلپ جاری کی تھی جس میں جج ارشد ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا تھا کہ 24 دسمبر کے العزیزیہ ریفرنس میں معزول وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ویڈیو اسکینڈل، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا