ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، چوہدری شجاعت حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، چوہدری شجاعت حسین
ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، چوہدری شجاعت حسین

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے وجود میں آئے تھے، یہ الزامات متعدد مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں، دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ جو کیس عدالت میں ہو اس پر میں تبصرہ نہیں کرتا، سینئر صحافیوں کے اصرار پر میں یہ کہوں گا کہ چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے اور میرے فیملی ممبر چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے نیب کے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں، کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں جن کا مقصد سیاستدانوں پر بہتان تراشی کر کے ان کوبدنام کرنا ہے، الزام لگانے والے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سب پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں چاہے کسی کا قصور ہو یا نہیں۔ان الزامات کا مقصد صرف اور صرف بہتان تراشی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں، انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں، وہ کم از کم اپنے سکول کے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔

Related Posts