کراچی: شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان 41برس کے ہوگئے۔
تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال اپنی سالگرہ پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔
https://www.instagram.com/p/CDBPbaoAgsM/?utm_source=ig_embed