مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے جس کے دوران غاصب بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کشمیر کی نوجوان نسل کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ ترین حملوں میں اتوار کے روز 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر متعدد بھارتی سپاہی مختلف علاقوں میں پہنچے اور علاقے کے تمام تر داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

سرچ آپریشن کے نام پر 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جبکہ کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے نام پر بھی مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر رانی بارگاہ کے علاقے میں مظلوم نوجوانوں کو شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھ رہا ہے،صدر آزاد کشمیر

Related Posts