لاہور:پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹرعمران طاہر کا کہنا ہے کہ کیرئیر بنانے میں لاہور کے پی اینڈ ٹی کلب کا بہت بڑا کردار ہے، آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کے کرکٹرعمران طاہر نے لاہور میں پی اینڈ ٹی کلب کے صدر اظہر زیدی کو شرٹ کا تحفہ دیا اور کہاکہ کلب سے سیکھنے کا موقع ملا، بڑے بڑے اسٹارز سے پروفیشنل ازم سیکھا ہے۔
عمران طاہر نے کہا کہ میں کلب میں اسپنرز کو سکھانے کے لیے یہاں دستیاب ہوں جب چاہیں ٹپس لیں۔مایہ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ آئی سی سی امپائر علیم ڈار میرے محسنوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عمران طاہر کا شمار مایہ اسپنر میں ہوتا ہے، ان کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی فریقہ متعدد مرتبہ فتح کے جھنڈے گاڑ چکا ہے۔