ٹک ٹاک نے ایک اور انسانی جان لے لی، بہاولنگر میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک نے ایک اور انسانی جان لے لی، بہاولنگر میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
ٹک ٹاک نے ایک اور انسانی جان لے لی، بہاولنگر میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

مختصر ویڈیو بنانے کی موبائل ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی، بہاولنگر میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے شہر منچن آباد میں پیش آیا جہاں دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان محمد سفیان پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں ڈوب گیا۔

منچن آباد کے علاقے منڈی صادق گنج میں صادقیہ کینال نامی نہر میں ڈوبنے کے باعث محمد سفیان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی پولیس اور عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے تاہم نوجوان کی لاش برآمد نہ ہوسکی۔ نوجوان کے والد سرکاری ملازم ہیں جن کے اہلِ خانہ سفیان کے غم میں نڈھال ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لیڈی کانسٹیبل ٹک ٹاک کے باعث عہدے سے برطرف

Related Posts