ممبئی: آنجہانی بھارتی فنکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ریلیز کے بعد ہی عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دل بے چارہ کی ریلیز کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ سشانت سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی کے نام پر بنائی گئی فلم ایم ایس دھونی میں بھی ہیرو کا کردار ادا کیا۔
گزشتہ ماہ 14 جون کے روز سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور نفسیاتی بیماری میں بھی مبتلا رہے۔
سشانت سنگھ کی آخری فلم گزشتہ روز ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی جس میں بھارتی اداکارہ سنجنا سنگنی نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ سشانت سنگھ کی فلم چھچھورے نے بھی عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
اس کے علاوہ سشانت سنگھ راجپوت کیدرناتھ، پی کے، شدھ دیسی رومانس اور کائی پوچے جیسی فلموں میں بھی کردار ادا کرتے نظر آئے جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل آنجہانی بالی ووڈ ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دِل بے چارہ کی ریلیز کے موقعے پر بھارتی فنکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے مداح بھی سُشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کرنے لگے۔
ٹوئٹر پرگزشتہ روز گینگز آف واسع پور سے شہرت پانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ وقت آگیا ہے جب ہم دل کی گہرائیوں سے سشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کریں۔
مزید پڑھیں: دل بے چارہ ریلیز ہونے پر بھارتی فنکاروں کا خراجِ تحسین