آج یومِ سیاہ ہے، 2 سال قبل ترقی کے سفر پر بد ترین دھاندلی کا ڈاکہ ڈالا گیا۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے دن کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک 2 سال قبل ترقی کے سفر پر بد ترین دھاندلی کا ڈاکہ ڈالا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آج وہ یومِ سیاہ ہے جب 2 برس قبل ترقی کے قومی سفر پر بد ترین انتخابی دھاندلی کے ذریعے ڈاکہ ڈالتے ہوئے قوم کا مستقبل 6 فیصد ترقی سے منفی سمت لایا گیا۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 6 فیصد ترقی سے قوم کے مستقبل کو 1 اعشاریہ 5 فیصد تنزلی کی طرف موڑ دیا گیا اور سی پیک کو عملی دنیا سے سوشل میڈیا تک محدود کردیا گیا۔ قوم پر بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سونامی مسلط کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اقتدار میں آ کر شدید محنت کی تاکہ ملک کا بیڑہ غرق کیا جاسکے۔

ٹوئٹر پر6 روز قبل اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کی اپوزیشن میں پاکستان میں ہر شعبے کے بارے میں بیڑہ غرق اور ستیاناس تھیوری ہوا کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے محنت کی تاکہ ملک کا بیڑہ غرق کیا جاسکے۔احسن اقبال

Related Posts