اسد عمر کا حکومت کے 2 سال کی تکمیل پر نئے پاکستان کے سفر میں تیزی لانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid is reduced but risk is still alive, warns Asad Umar

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا سفر جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر اِس سفر میں مزید تیزی لانے کا اعلان کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج سے 2 سال قبل وطنِ عزیز پاکستان کے عوام نے عمران خان کی 22 سالہ پاکستان کی ترقی کی جدوجہد کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اِن شاء اللہ نئے پاکستان کا یہ سفر نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید تیز ہوگا۔جدوجہد تیز کرنے کے عزم کے ساتھ مزید کام کرنا ہے  جبکہ یہ عوام کی جیت کا دن ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس کیش پروگرام کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت گزشتہ 4 ماہ کے دوران  194 ارب روپے تقسیم ہوئے۔

مزید پڑھیں: احساس کیش ، ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر

Related Posts