اسلام آباد:وطنِ عزیز پاکستان میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سب سے کم اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں سب سے کم اموات کل سے آج کے درمیان ہوئیں، 2 لاکھ 36 ہزار 596 افرادکورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 29 ہزار 504 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 افراد اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار 813 ہے جبکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز کی تصدیق صوبہ پنجاب میں ہوئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 337 جبکہ سندھ میں 11 ہزار 199 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ کے بعد سب سے زیادہ فعال کیسز خیبر پختونخواہ میں پائے جاتے ہیں۔ کے پی کے میں 5 ہزار 32، اسلام آباد میں 2 ہزار 520، بلوچستان میں 1 ہزار 515، آزاد کشمیر میں 554 جبکہ گلگت بلتستان میں 347 فعال کیسز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 71ہزار887 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 787 ہو گئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 487نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 24مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 787افرد جاں بحق