سُشانت سنگھ کی آخری فلم دِل بے چارہ آج ریلیز ہو گی،بھارتی فنکاروں کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سُشانت سنگھ کی آخری فلم دِل بے چارہ آج ریلیز ہو گی، بالی ووڈ فنکاروں کا خراجِ تحسین
سُشانت سنگھ کی آخری فلم دِل بے چارہ آج ریلیز ہو گی، بالی ووڈ فنکاروں کا خراجِ تحسین

آنجہانی بالی ووڈ ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دِل بے چارہ آج ریلیز ہوگی  جس پر بھارتی فنکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے مداح بھی سُشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گینگز آف واسع پور سے شہرت پانے والے  اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ وقت آگیا ہے جب ہم دل کی گہرائیوں سے سشانت سنگھ راجپوت کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے کام اور محنت پر داد دینے کیلئے مل کر آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر ڈزنی پلس پر ریلیز ہونے والی فلم دل بے چارہ دیکھیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ  کو سینما کی بجائے  آن لائن پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگریزی فلم دی فالٹ اِن اسٹارز (ہمارے ستاروں میں نقص) نامی انگریزی فلم کے ری میک دل بے چارہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے باعث سینما پر ریلیز نہ کی جاسکی، فلم آج  آن لائن شائقین کیلئے دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی فلم دل بے چارہ 24 جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

Related Posts