میرے پاس تم ہو سمیت مختلف ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے شوہر سلمان شیخ عرف مانی کے ہمراہ کورونا وائرس سے قبل سیروسیاحت کی تصاویر کھنچوائیں جو آج سوشل میڈیا پر ”کورونا وائرس سے پہلے دُنیا کیسی تھی؟“ کے عنوان سے وائرل ہیں۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ کھینچی گئی تصویریں شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تعریفی کلمات کے ساتھ اظہارِ خیال بھی کیا۔
https://www.instagram.com/p/CDAA3f2JYbf/
مہلک کورونا وائرس کے باعث جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا اور عوام مختلف پابندیوں کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے، وہیں فنکاروں کو بھی ایس او پیز اور سماجی فاصلے کی پابندیاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDABGaNJOyc/
سلمان شیخ کی شیئر کی گئی تصویر میں اہلیہ حرا مانی نے ایک ہاتھ سے بچی کو اٹھا رکھا ہے جبکہ تصویر کے کیپشن میں سلمان شیخ نے اِسے کورونا وائرس سے پہلے کی دُنیا قرار دیا ہے جس سے انداز ہوتا ہے کہ یہ رواں سال کورونا وائرس کی آمد سے پہلے کی تصویر ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDACJUFps0I/
حرا مانی اور سلمان شیخ اِس تصویر میں مداحوں کیلئے ایک پوز بناتے نظر آئے جس کے متعلق سلمان شیخ کا کہنا ہے کہ جب آپ امریکی میوزم آف نیچرل ہسٹری میں بغیر ٹکٹ داخل ہوجائیں تو یہ سیلفی لے کر انسٹا گرام پر ضرور لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: خدا کی دی ہوئی سب سے اچھی چیز حُسنِ اخلاق ہے۔حرا مانی