اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70ہزار400 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 763 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 209نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 54مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک18 لاکھ21ہزار 296ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزارسے زائد ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ15ہزار883، پنجاب میں 91ہزار 423، خیبرپختونخوا میں 32ہزار898، بلوچستان میں 11ہزار 523، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 989، گلگت بلتستان میں1 ہزار 918جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 766کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 105افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 2 ہزار 96افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار169،آزاد کشمیر میں 49، گلگت بلتستان میں 46، اسلام آباد میں162 جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا