کورونا وائرس سے مزید 32 افراد ہلاک، ملک میں 1763 نئے کیسز سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار709ہوگئی، 1763 نئے کیسز سامنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1763 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے ،اب تک سندھ میں 115213 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 91129 ، خیبرپختونخوا میں 32753 ، بلوچستان میں 11517 ، گلگت بلتستان میں 1896 اسلام آباد میں 14722 اور آزادکشمیر میں 1961 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وباء سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،امریکی صدر

پنجاب میں 2100 افراد ، سندھ میں 2060 ، کے پی میں 1158 ، بلوچستان میں 136 ، اسلام آباد میں 162 ، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 48 کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts