معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرکے مشیر داخلہ بنا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براڈ شیٹ سے کرپٹ سیاسی اشرافیہ بے نقاب ہوئی‘ شہزاد اکبر
براڈ شیٹ سے کرپٹ سیاسی اشرافیہ بے نقاب ہوئی‘ شہزاد اکبر

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا، انہیں مشیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر شہزاد اکبر کو عمران خان کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور تعینات کیا ہے۔ اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔اس کی تصدیق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر شہباز گل نے بھی کردی ہے۔

ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم نے مرزا شہزاد اکبر کو مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور (وفاقی وزیر) تعینات کردیا ہے۔ اس سے پہلے وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بھی عہدہ تبدیل کردیا گیا ہے، ملک امین اسلم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات مقرر کیے گئے ہیں، ملک امین اسلم کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

Related Posts