راولپنڈی:سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والی قطری سفیر نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر جنرل قمر جاید باجوہ ے قطری سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مباکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن الرحمن کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سپہ سالار نے قطر کے سفیر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر قطری سفیر شیخ سعود بن الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ کے لیے اقدامات کروں گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپ کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئیگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 17 جولائی کو سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی تھی۔