کراچی : پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مقابلے میں ڈرامہ شروع کردیا ہے۔
مقامی سندھی چینل کی طرف سے ترک ڈرامہ سے مشابہہ ڈرامہ راج رانی کا ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔ سندھی ٹی وی کی طرف سے ٹیزر سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جارہا ہے ، تاریخی فتوحات پر مبنی ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ترک ڈرامہ حواس پر سوار، ریما نے ارطغرل غازی نشر کرنیکی مخالفت کردی