عوامی ضروریات کیلئے بلوچستان میں ژوب شاہراہ کی بولی جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ضروریات کیلئے بلوچستان میں ژوب شاہراہ کی بولی جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ
عوامی ضروریات کیلئے بلوچستان میں ژوب شاہراہ کی بولی جاری ہے۔عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات کیلئے بلوچستان میں ژوب شاہراہ کی بولی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ژوب سے لے کر کچلاک (کوئٹہ) تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ یہ مغربی راستے کا ایک اہم حصہ اور صوبے کے عوام کی ضرورت ہے۔

سی پیک کے سربراہ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت ڈی آئی خان سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک کا حصہ چین سے فنڈنگ کے حصول کیلئے جے سی سی (جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی) کو بھیجا جارہا ہے۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سڑک کی تکمیل کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے آپس میں منسلک ہوجائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکھر حیدر آباد موٹر وے  انقلابی اقدام ہے۔عاصم سلیم باجوہ

 

Related Posts