کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج تمام تعمیری اشاریے مثبت جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت دیانتدار اور ہمدرد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) میں اضافہ ہورہا ہے، اسٹاکس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کورونا وائرس پر بتدریج قابو پایا جارہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام اشاریے مثبت ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اچھی اور دیانتدار قیادت نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے جس سے بدعنوان اور کم ظرف سیاستدان پریشان ہیں، اسی وجہ سے وزیرِ اعظم اور وفاقی حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ جاری ہے۔
FDI inflows on the rise, Stocks on a bull run and Covid gradually being tamed. All indicators positive. Good and honest leadership by PM @ImranKhanPTI turning the tide. Now this worries the corrupt and dirty, therefore the negative hallagulla ….
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس میں خاطرخواہ کمی آئی۔گورنر سندھ