مصر کی جانب سے لیبیا میں کارروائیاں غیر قانونی ہیں، طیب اردوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkish President orders deportation of 10 foreign ambassadors

انقرہ:ترکی کی صدر رجب طیب اردوان نے لیبیا میں مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مشرقی علاقے کی فورسز سے تعاون کو مسترد کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے لیبا کے قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے قاہرہ کو مداخلت پر زور دیا تھا۔

حال ہی میں ترکی سے مدد کے حصول کے بعد طرابلس کی جی این اے حکومت نے ڈرامائی انداز میں کمانڈر حفتر کی فورسز کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔کمانڈر حفتر نے گزشتہ برس طرابلس پر حملے شروع کردیے تھے اور اہم علاقوں پر قبضہ کیا تھا۔

ترک صدر اردوان نے مصر کی مداخلت کے امکانات سے متعلق سوال پر کہا کہ ترکی اپنا تعاون جی این اے کے ساتھ بدستور جاری رکھے گا اور اس پر من و عن عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں مصر کے اقدامات خصوصا باغی حفتر کی جانبداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک غیر قانونی عمل میں ہیں۔اردوان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا رویہ قزاق کی طرح ہے۔

Related Posts