لیاری گینگ وار کاکمانڈر احسان اللہ پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار
کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

کراچی: لیاری گینگ وار ساجد/ماجد گروپ کا کمانڈر احسان شاہ عرف (پٹھان) گرفتار کرلیا گیا،پاک کالونی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ ملزم احسان پٹھان کو شیرین بیکری والی گلی میں واقع اسکے مکان نمبر100 سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

پاک کالونی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سجاول اقبال نے خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مکان نمبر 100 شیریں بیکری والی گلی پرانا گولیمار سے بدنام زمانہ ساجد/ ماجد گروپ کا اہم کارندہ احسان شاہ عرف احسان پٹھان ولد سردار علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ 5 راونڈ برآمد کیے گے۔ گرفتار کیے گے ملزم کے خلاف الزام نمبر 151/2020 بجرم دفعہ 23(1) اے سندھ اسلحہ ایکٹ 2013 تحت قائم کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزم احسان پٹھان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں شیراز کے ذریعے ساجد/ ماجد گروپ میں شامل ہوا،شروع شروع میں منشیات کی پیکنگ کرتا تھا پھر باقاعدہ گینگ وار گروپ میں شامل ہوا۔ جس میں شیراز، جاسم، عبدالقادر عرف ڈی جے وغیرہ شامل تھے کے ساتھ باقاعدہ وارداتیں کیں۔

قتل اور اقدام قتل کی لاتعداد وارداتوں میں شامل رہا،اس سے قبل بہادرآباد اور پاک کالونی تھانہ میں بند ھوچکا ہوں تقریباً 7/8 دن پہلے نوید منشیات فروش گروپ کے کارندہ کبیر اور اسکے نامعلوم ساتھی کے ساتھ جھڑپ ھوئی جس سے اسکا ساتھی جان بحق ھو گیا گرفتار ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشاف متوقع ھیں تفتیش جاری ھے۔

Related Posts