ولنگٹن: کاروبار میں سہولیات دینے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر آگیا جبکہ سنگاپور اور ہانگ کانگ فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کاروبار میں سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست ہے۔
عالمی بینک کے اعدادوشمار کے اعتبار سے ترتیب دی گئی فہرست میں سنگاپور دوسرے، ہانگ کانگ تیسرے، امریکا چھٹے، برطانیہ 8ویں، سویڈن 10ویں، ملائشیاء 12ویں، آسٹریلیا 14ویں جبکہ متحدہ عرب امارات 16ویں نمبر پر موجود ہے۔
رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جرمنی22واں، کینیڈا 23واں، جاپان 29واں، اسپین 30واں، چین 31واں جبکہ ترکی 33واں بڑا ملک ہے جو کاروباری برادری کو زبردست سہولیات دیتا ہے۔
ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق بھارت 63واں، کولمبیا 67واں، پاکستان 1 سو 8واں جبکہ برازیل 1 سو 24واں بڑا ملک ہے جہاں کاروباری برادری کو خاطرخواہ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ آسانی سے کاروبار جاری رکھ سکیں۔
Ease of doing business, 2020:
1.????????New Zealand
2.????????Singapore
3.????????Hong Kong6.????????US
8.????????UK
10.????????Sweden
12.????????Malaysia
14.????????Australia
16.????????UAE
22.????????Germany
23.????????Canada
29.????????Japan
30.????????Spain
31.????????China
33.????????Turkey
63.????????India
67.????????Colombia
108.????????Pakistan
124.????????Brazil(World Bank)
— World Index (@theworldindex) July 16, 2020
یہ بھی پڑھیں: بہترین سڑکیں رکھنے والے ممالک میں سنگاپور پہلے نمبر پر آگیا