لاہور:معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ دنیا کے کامیاب لوگوں کی تاریخ پرنظر ڈالیں تو ان کی کامیابیوں کا سہرا ان کی اپنے کام سے لگن اور جنون کے سر ہے۔بغیر جنون اور محنت کے کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو مجھے معلوم تھاکہ یہ راستہ بہت دشوار ہے لیکن میں نے لگن سے سفر کو نہ صرف طے کیا بلکہ منزل بھی حاصل کی۔
ایک انٹر ویو میں اداکار ہ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جب تک آپ میں لگن اورجنون نہیں ہوگا آپ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکتے، کامیابیوں کے لئے دوسروں لوگوں کے مقابلے میں غیر معمولی محنت کرنا پڑتی ہے۔
صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں میری کامیابی کا راز صرف میری محنت ہے،اس دوران جن سینئرز نے میری رہنمائی کی میں ان کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی اور یہ حقیقی طور پر میرے محسن ہیں۔