شہباز شریف کی سیاست کا سورج غروب ہونے کو ہے‘فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا ٹولہ عیاری سے عمران خان کی عزت پر داغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، فیاض چوہان
پی ڈی ایم کا ٹولہ عیاری سے عمران خان کی عزت پر داغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، فیاض چوہان

لاہور:وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔ اپنی گرتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سارے لیگی ترجمان سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 1990 میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی۔ یہ اثاثے 1998 میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ اور 2018 میں اہل و عیال سمیت سات ارب سے زائد ہو گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اور غیر اعلانیہ اثاثوں کی مالیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا زیادہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔

لیگی ترجمانوں کی فوج اپنی پارٹی قیادت کی اس لازوال کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے سارا دن پی ٹی آئی اور وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام تراشی اور دشنام طرازی میں مصروف رہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں اور کارستانیوں سے بخوبی واقف ہیں اور لیگی ترجمانوں کے الٹے سیدھے بیانات اور پی ٹی آئی پر الزامات سے عوام کا موقف مسلم لیگ (ن)کے حق میں تبدیل نہیں ہو سکتا۔

Related Posts