نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور نامور سرجن مصطفیٰ کمال پاشا کورونا وائرس کے باعث اولیاء کی سرزمین ملتان میں انتقال کر گئے ہیں۔
پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر افتخار کے مطابق وائرس کی تشخیص کے بعد وائس چانسلر مصطفیٰ کمال پاشا کا ملتان کے کارڈیالوجی ہسپتال میں علاج جاری تھا جبکہ چند روز قبل ہی انہیں سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔
8یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو انتقال کر گئے جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر 7 اپریل کو اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مایہ ناز ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کی وفات نے مجھے افسردہ کردیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کا انتقال