ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترجمانِ سندھ حکومت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترجمانِ سندھ حکومت
ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ترجمانِ سندھ حکومت

کراچی: ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت کم نہیں ہوئی  بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

شہرِ قائد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کی ایک وجہ چینی کو برآمد کرنے کا فیصلہ تھا۔ اگر چینی برآمد نہ کی جاتی تو مہنگی بھی نہ ہوتی۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت پہلے کبھی نہیں آئی۔ ہم نے ادویات کے حوالے سے بھی اپنی معروضات وفاقی حکومت کے سامنے رکھیں، لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، نہ کوئی ایکشن لیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی گئیں اور پاکستان میں حیرت انگیز طور پر بڑھتی چلی گئیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ طے بھی کیے، لیکن عوام کو سستے داموں پٹرول میسر نہ آسکا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مبینہ پٹرولیم مافیا کے سامنے وفاقی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔ آج پٹرولیم لیوی کی مد میں وفاقی حکومت خود 50 فیصد وصول کر رہی ہے۔ حکومت مافیا کے سامنے مسلسل گھٹنے ٹیکتی چلی آئی جس کا نتیجہ آج ہم سب مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں اور اسی کے نتیجے میں شوگر کا بحران پیدا ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پریس کانفرنس صرف میڈیا پبلسٹی کا بہانہ ہے، مرتضیٰ وہاب

Related Posts