ہر راز کھول کر عوام کے سامنے رکھنے کا وقت آگیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر راز کھول کر سامنے رکھ دینے کا وقت آگیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی کا بیان
ہر راز کھول کر سامنے رکھ دینے کا وقت آگیا ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی کا بیان

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک غیر مصدقہ بیان پر عوام کو بے وقوف بنایا، آج ہر راز کھول کر عوام کے سامنے رکھ دینے کا وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ قوم کو ایک غیر مصدقہ مخفی ہاتھ سے تحریر کیے گئے بی بی شہید کے بیان کا حوالہ دیا گیا جسے پیپلز پارٹی نے محترمہ کی وصیت قرار دیا۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ بات قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کافی سمجھتے ہوئے زرداری نے پیپلز پارٹی پر تسلط قائم کر لیا، الیکشن جیتے اور لال شہباز کی دھرتی کو 12 سال سے بھی زائد عرصے تک تباہ کرتے رہے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کو مختلف بیانات پر مجبور کردینے والی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لانے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم ہر چیز کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیں۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے  بلاول زرداری وصیت دِکھاؤ کا ہیش ٹیگ بھی متعارف کروایا جس سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ علی زیدی  بی بی شہید کا غیر مصدقہ بیان عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کو زیادہ رعایات پی پی پی کے دور میں دی گئیں۔علی زیدی

Related Posts