فنانس کمیشن کا اعلان ضروری، صوبے فنڈز ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنانس کمیشن کا اعلان ضروری، صوبے فنڈز ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں۔فواد چوہدری
فنانس کمیشن کا اعلان ضروری، صوبے فنڈز ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں۔فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنانس کمیشن کا اعلان ضروری ہے، اس لیے صوبوں کو چاہئے کہ فنڈز ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر صوبائی فنانس کمیشن کا فوری اعلان کرنے کے اقدامات کریں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز فوری طور پر ضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں۔ آئین کی دفعہ اے 140 کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں ہے۔

ترقیاتی فنڈز منتقل کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تحریکِ انصاف کی حکومتوں پر تو دفعہ اے 140 پر عملدرآمد کی ذمہ داری زیادہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے صوبائی فنانس ایوارڈ کے متعلق فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اضلاع صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔

ٹوئٹر پر 13 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا صوبائی ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔ اضلاع اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کی طرف نہیں دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: اضلاع صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔فواد چوہدری

Related Posts