امریکی فنکارہ نیا رویرا کیلیفورنیا کی جھیل میں ڈوب کر ہلاک، یو ٹیوب کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی فنکارہ نیا رویرا کیلیفورنیا کی جھیل میں ڈوب کر ہلاک، یو ٹیوب کا اظہارِ افسوس
امریکی فنکارہ نیا رویرا کیلیفورنیا کی جھیل میں ڈوب کر ہلاک، یو ٹیوب کا اظہارِ افسوس

واشنگٹن: امریکی اداکارہ و گلوکارہ نیا رویرا کیلیفورنیا کی جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں جس پر فنکار برادری اور یو ٹیوب نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پیرو نامی جھیل میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز فنکارہ نیا رویرا اپنے 4 سالہ بیٹے کے ہمراہ سوئمنگ کیلئے گئیں اور زندہ واپس نہ آسکیں۔

مقامی پولیس کے مطابق نیا رویرا اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک کشتی کرائے پر لے کر سوئمنگ کیلئے گئی تھیں۔ بچے نے ریسکیو اہلکاروں کو بتایا کہ ہم پانی میں تیراکی کیلئے اترے تھے لیکن میری ماں کشتی میں واپس نہ آسکیں۔

تفتیشی افسران کو ایوب نامی 4 سالہ بچے نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے کشتی تک واپسی میں مدد کی لیکن جب میں نے پیچھے دیکھا تو وہ پانی میں ڈوب رہی تھیں۔

بعد ازاں نیا رویرا کا بیٹا کرائے پر لی گئی کشتی میں سوتا ہوا پایا گیا جبکہ مقامی پولیس کے مطابق 4 سالہ بچہ اپنی والدہ کو بچا نہیں سکتا تھا۔ کشتی پر دو لائف جیکٹس ملیں جن میں سے ایک فنکارہ کے بیٹے ایوب نے پہنی ہوئی تھی۔

امریکی فنکارہ کی لاش جھیل کے شمال مشرقی علاقے میں تیرتی ہوئی پائی گئی جہاں عموماً پانی کی گہرائی 35 سے 60فٹ ہوتی ہے۔ ایوب نے کہا کہ تفتیشی افسران مطمئن ہیں کہ یہ نیا رویرا کی ہی لاش ہے، تاہم شناختی عمل جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی فنکارہ کی وفات پر ہالی ووڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور فنکار برادری سوگوار ہے۔ ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے بھی فنکارہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یو ٹیوب انتظامیہ نے کہا کہ نیا رویرا کی وفات پر گہرا دُکھ ہے جو گیت گا کر اور رقص کرکے ہمارے دلوں پر راج کرتی رہی۔

ویڈیو شیئرنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کے مطابق یو ٹیوب میں موجود تمام لوگ نیا رویرا کے اہلِ خانہ اور مداحوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا شرمناک ہے۔فرح سعدیہ کا ویڈیو پر ردِ عمل

Related Posts