دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 32 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 75 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 32 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 75 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 32 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 75 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 32 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 75ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 32 لاکھ 35ہزار 760افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ75ہزار525) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 881 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد49لاکھ63 ہزار 854ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے76لاکھ 96ہزار381 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

چلی کے بعد میکسیکو، اسپین اور برطانیہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا روکنے کیلئے عید الاضحیٰ سادگی سے منائیے۔گورنر

Related Posts