اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی ہے، وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ بارے باتیں بلاول کو زیب نہیں دیتیں۔
وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی،بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں، بلاول اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ویڈیو بیان میں کہاکہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی،وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے۔شبلی فراز نے کہاکہ وہ آخری بندہ ہے جس نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا۔
سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلاول بھٹواس قسم کی باتیں نہ کریں وہ یاتو سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا،ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنا لیا ہے۔شبلی فراز نے کہاکہ انہوں نے ماضی کی ایک بڑی پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے،بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں۔
سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ بلاول بھٹو کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں،عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول بھٹوزرداری کو 10 بار سوچنا چاہیے تھا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وہ اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں