پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا،زلفی بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئے اور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلے سال میزبانی کریگا، ورلڈٹوررازم فورم میں 3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائیگی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے 2 سال میں پاکستان میں 32نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، سیاحت کیلئے جگہ کو لیز،خریدنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ 3سے 4 ہفتے پہلے ایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں، این سی اوسی سے الرٹ آیا تھا کہ جولائی بہت اہم مہینہ ہے، کورونا کی وجہ سے جولائی میں سیاحت کھولنا مناسب نہیں تھا عید بھی سرپر ہے۔

Related Posts