اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 51ہزار625 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 266 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 769نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 69مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک15 لاکھ85ہزار 170ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار532ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ5 ہزار533، پنجاب میں 87ہزار 43، خیبرپختونخوا میں 30ہزار 486، بلوچستان میں 11ہزار 185، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 599، گلگت بلتستان میں1 ہزار 671جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 108کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر84ہزار 442فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 61ہزار 917افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 217افراد صحتیاب ہوئے۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 13افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 795افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار99،آزاد کشمیر میں 44، گلگت بلتستان میں 36، اسلام آباد میں153 جبکہ بلوچستان میں 126افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عباسی شہید اسپتال میں کورونا کی مفت ٹیسٹنگ جاری