شمالی وزیر ستان آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arms and ammunition recovered near Pak-Afghan border

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران پاک آرمی کا دہشتگر دوں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے جبکہ 4دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے۔

کارروائی میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی رضوان خان شہید ہوئے۔ ۔فوٹو، آئی ایس پی آر۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں میں محمد اسماعیل، محمد رضوان، شہباز اور راجہ وحید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا تھا، پاک فوج کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔

Related Posts