”بلیو ورلڈ سٹی“تصادم سے زخمی متاثرین کی میڈیکل رپورٹس میں رد و بدل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”بلیو ورلڈ سٹی“تصادم سے زخمی ہونے والے متاثرین کی میڈیکل رپورٹس میں رد و بدل
”بلیو ورلڈ سٹی“تصادم سے زخمی ہونے والے متاثرین کی میڈیکل رپورٹس میں رد و بدل

راولپنڈی:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال انتظامیہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ”بلیو ورلڈ سٹی“ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تصادم اور پتھراؤ سے زخمی ہونے والے سوسائٹی متاثرین کی میڈیکل رپورٹس میں ردو بدل کر دیا گیا۔جس پر زخمی متاثرین نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

متاثرہ افرادکے ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کی غرض سے آنے والے متاثرین پر سوسائٹی انتظامیہ کے حامی افراد کے حملے سے انہیں شدید زخم آئے جنہیں ماتھے پر15ٹانکے لگے،طبی امداد سے قبل زخمیوں کے زخم کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جس میں ایک زخمی کے ماتھے پر لگے گہرے زخم کی وجہ سے اس کے سر کی ہڈی نظر آرہی تھی لیکن اسپتال کے ایم ایس نے سوسائٹی کے افراد سے ساز باز کر کے میڈیکل رپورٹ میں معمولی زخم ظاہر کیا۔

متاثرین کے مطابق ان کے میڈیکل میں میرٹ کا لحاظ نہیں رکھا گیا،جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا تاکہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا سکے، ادھرسوسائٹی کے متاثرین کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرمبینہ طور پر بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے افراد کی سر پرستی کرنے سوسائٹی کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ایک اور درخواست تھانہ سٹی میں دے دی گئی۔

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبر وحید جنجوعہ کی جانب سے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے موبائل پر کال کرنے والے نامعلوم شخص نے کرنل ثاقب کے نام سے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں حساس ایجنسی میں ہوں اورجو گاڑی پریس کلب کے باہر پولیس نے ضبط کی ہے وہ میری ذاتی ہے۔لہٰذا یہ گاڑی فوری طور پر میرے ڈرائیور کے حوالے کی جائے۔

اس موقع پر اس شخص نے جان سے مارنے دھمکیاں بھی دیں،بعد ازاں اس شخص نے خود تھانے پہنچ کر بھی خود کو کرنل ثاقب ہی ظاہر کیا اورہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا،بعد ازاں معلوم ہوا کہ خود کو کرنل ظاہر کر کے دھمکیاں دینے والے شخص کا پاک فوج سے کوئی تعلق نہیں،وہ سوسائٹی کا ڈائریکٹر ہے، لہٰذااس کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کاروائی کی جائے۔

Related Posts