لاہور:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف آپ مافیاز کا حصہ ہیں اور مافیاز کو آپ کی آشیر باد حاصل ہے۔
شفاف تحقیقات کروانا اور تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنا جگر والوں کا خاصا ہے، یہ حوصلہ اور جگر صرف وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے مافیاز کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے، یہ ظرف اور حوصلہ آپ میں نہ کبھی تھا نہ ہوگا، مافیاز کا آپ حصہ ہیں اور مافیاز کو آپکی آشیر باد حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیاز پر ہاتھ ڈالنے سے آپکا شور مچانا سمجھ آ رہا ہے، مافیاز کیلئے آپ کا تڑپنا دیکھ کر واضح ہے کہ دال نہیں پوری دیگ کالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کے ممبر سے اتر کر عوام کو اپنے کرپشن کے کیسسز کی تفصیلات دیں، لگے ہاتھوں پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین تعداد بھی بتا دیں۔