سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KDA Employees Union demands for payment of salaries before Eidul Azha

 کراچی: شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کا بڑا اقدام، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔ مزید 22 افسران کو غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کے لیے طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیاگیا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے 28 معطل افسران کے بعد مزید 22 ملازمین کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

جن افراد کے خلاف تحقیقات ہوں گی ان میں ” ایس بی سی اے کے” ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، بلڈنگ انسپکٹرز، کلرک بھی شامل ہیں۔ ملازمین کو17 سے 22 جولائی تک بیان کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لوکل گورنمنٹ بورڈ یکم جنوری 2017 سے اب تک کی غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شفاف تحقیقات ہوئیں تو کئی راشی افسران کے خلاف سخت کارروائی ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts