ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان
ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

لاہور: چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی نے 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوتے نظر کیوں نہیں آرہے۔؟

میرج ہالز اور کیٹرنگ ایسوسی ایشنز نے بھی اٹھارہ جولائی کو ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور کیٹرنگ کا کاروبار بند ہونے سے کئی شعبوں کا کاروبار ختم ہوکررہ گیا ہے۔

پولٹری، فروٹس، میرج ہالز اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشنز کے عہدیدروں نے کہا کہ کہ چار ماہ سے روزگار بند ہیں اور معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ بھوک اور افلاس سے بلکتے لوگ وزیراعظم کو نظر نہیں آتے تو انہیں موجودہ حالات کا ادراک کرانے کیلئے 18 جولائی کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر حکومت نے انہیں ایس اوپیز کے تحت کاروبار کی اجازت نہ دی تو ہزاروں افراد سڑکوں پر ہونگے، غربت کے باعث امن وامان کا مسئلہ الگ سے درپیش ہوگا۔

Related Posts