کراچی میں ایک ہی روز کے دوران 3 سینئر صحافیوں کا انتقال، اہلِ خانہ غم سے نڈھال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایک ہی روز کے دوران 3 سینئر صحافیوں کا انتقال، اہلِ خانہ غم سے نڈھال
کراچی میں ایک ہی روز کے دوران 3 سینئر صحافیوں کا انتقال، اہلِ خانہ غم سے نڈھال

کراچی میں ایک ہی روز کے دوران 3 سینئر صحافی ممنون الرحمٰن، ممتاز علی اور قاضی عمران احمد کا انتقال ہوگیا جس پر ان کے اہلِ خانہ اور صحافی برادری غم سے نڈھال ہے۔

کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے رکن ممنون الرحمٰن کا انتقال جمعے کے روز ہوا ۔ مرحوم ایک مقامی روزنامے کے ایڈیٹر بھی تھے جن کی نمازِ جنازہ آج ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

قاضی عمران احمد گزشتہ کچھ عرص ےسے علیل تھے جو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ صاحبزادے اریب کا کہنا ہے کہ والد کو کورونا وائرس لاحق تھا اور وہ کچھ روز سے قرنطینہ میں تھے۔

دو روز قبل ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر قاضی عمران احمد کو ہسپتال داخل کیا گیا جبکہ 2 بار ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا تھا۔ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز قاضی عمران احمد کا انتقال ہوا۔

نجی چینل کے ایڈیٹر ممتاز علی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 4 میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے تینوں صحافیوں کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں صحافی کی اہلیہ گھر میں مردہ پائی گئی

Related Posts