کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر گورنر ہاؤس میں اجلاس کی تیاری مکمل، اسد عمر صدارت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر گورنر ہاؤس میں اجلاس کی تیاری مکمل، اسد عمر صدارت کریں گے
کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر گورنر ہاؤس میں اجلاس کی تیاری مکمل، اسد عمر صدارت کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں اضافی لوڈ شیڈنگ پر گورنر ہاؤس میں اجلاس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جس کی صدارت وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکینِ اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے عہدیدار شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلز کی وصولی پر کے الیکٹرک سے بازپرس ہوگی۔

باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران اور اراکینِ سندھ اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہو گے۔ کے الیکٹرک کی طرف سے اجلاس میں مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی۔

اجلاس کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہونے کی بھی توقع ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے 200 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی بھی اجلاس کے بعد شروع کردی جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی۔ یہ تاثر بھی ملے گا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات اور گورنر ہاؤس اجلاس کے بعد لوڈ شیڈنگ کم ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

خرم شیر زمان نے گزشتہ روز کہا کہ کے الیکٹرک دفتر کے باہر آج بھی احتجاج جاری رہے گا، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کے الیکٹرک کو جلد نکیل ڈالیں گے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہر زیادتی پر تحریک انصاف آواز بلند کرے گی۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کے خلاف  احتجاج جاری رہے گا، خرم شیر زمان

Related Posts