اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے دھماکہ خیز ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کو مافیا ڈان قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جرم اور سیاست کو ساتھ ساتھ جاری رکھا گیا۔ مافیا ڈان آصف علی زرداری اور ان کے فرنٹ مین قادر پٹیل کو حبیب جان نے بے نقاب کر دیاہے جو اِس تمام تر صورتحال میں ان کے ساتھ رہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے ایک ویڈیو بھی ریلیز کی ہے جس میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کو دیکھا جاسکتا ہے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ 2012ء کے آپریشن کے خاتمے کے بعد پیپلز پارٹی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے رابطہ کیا۔
عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے کہا کہ عزیر کو راضی کرنے کیلئے اسے 5 کروڑ روپے دئیے گئے جس کے بعد عزیر بلوچ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی، فریال صاحبہ بھی آئیں، پھر میرے دفتر پر بھی حملہ ہوا۔ میرا بھائی بھی زخمی اور بعد ازاں شہید ہوا۔
سنسنی خیز ویڈیو میں حبیب جان بلوچ نے کہا کہ بقول چوہدری اسلم کے اور رحمان ملک کے، مجھے لیاری گینگ وار کا سرغنہ سمجھا جاتا تھا جبکہ عزیر بلوچ کے تحت پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک کے ٹرانسفر ہوتے تھے۔ وزارتِ داخلہ رحمان ملک کی صورت میں ان کے دروازے پر ہوتی تھی۔
ویڈیو میں حبیب جان بلوچ نے کہا کہ عزیر زرداری صاحب کی ملاقات عزیر بلوچ سے ہوئی۔ آصف زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں۔بیچ میں ٹپی صاحب آن ٹپکے۔ ہمارے بڑے یارانے تھے جبکہ آصف علی زرداری یاروں کے یار ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔
حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ٹپی صاحب ایک دن دندناتے ہوئے فیصل رضا عابدی اور چوہدری اسلم کے ساتھ 50 گاڑیوں کے اسکواڈ کے ساتھ لیاری پہنچ گئے۔ ہمیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ نے یہ کیا کیا؟ میں نے کہا کراچی کے بلوچ متحد ہو رہے ہیں۔ جب حکومت خطرے میں آ گئی اس وقت عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات ختم ہو گئے۔
Crime & politics have gone hand in hand.
Mafia Don Asif Zardari & his henchman Qadir Patel exposed yet again by Habib Jan who was once, in the middle of it all. https://t.co/JAT4CqxZjh pic.twitter.com/U2sLdDRIVJ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 11, 2020
یہ بھی پڑھیں: عزیر بلوچ نے 14شوگر ملوں پر قبضے کئے، مراد سعید