شیشہ بار کے بعد سامان فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں شروع، 2ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two suspects arrested in raid for Shisha shop

کراچی: شیشہ بار کے بعد کراچی میں شیشہ سے متعلق سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف پولیس حرکت میں آگئی، چھاپہ مار کارروائیاں شروع، 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سعید آباد پولیس نے چھاپہ مار کر شیشہ بیچنے والے ملزمان کوگرفتار کر کے بڑی تعداد میں شیشہ اوراس میں شامل کیے جانے والے کیمیکلز اور فلیورز بر آمد کر لیے۔

سعیدآباد پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر نیول کالونی سعیدآباد سے ایک پرچون کی دوکان سے تین عدد چھوٹے اور دو عدد بڑے حقے،121 عدد شیشے کے فلیور،مضر صحت 8 عدد پیکٹ شیشہ، کوئلہ 2 بڑے پیکٹ، شیشہ کوئلہ 8 عدد،کوائل پیپر6 عدد حقہ کے پائپ برآمد کر لیے۔

موقع سے مضرصحت شیشہ کی فروخت میں ملوث دو ملزمان محمد عابد ولد پی موسیٰ اورعبداللہ ولد عبیداللہ کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ الزام نمبر 264/2020 بجرم دفعہ 269/270/273/34 درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صارم برنی ٹرسٹ سے خاتون کو زبردستی لیجانے کی کوشش پر جھگڑا

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ سعید آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے، شیشہ پینے، اس کے سامان کی فروخت پر پابندی ہے، اگر کوئی اس پابندی پر عمل نہیں کرے گا تو پولیس ایکشن لے گی۔

Related Posts