لیہ میں مظلوم بیوہ کی جائیداد پر سوتیلا بیٹا قابض ہو گیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیہ میں بیوہ کی جائیداد پر سوتیلا بیٹا قابض ہو گیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر
لیہ میں بیوہ کی جائیداد پر سوتیلا بیٹا قابض ہو گیا، خاتون انصاف کیلئے دربدر

صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بیوہ خاتون کی جائیداد پر بااثر سوتیلا بیٹا قابض ہوگیا جس کے بعد بلقیس بی بی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی رہائشی بیوہ خاتون کے مطابق ان کے خاوند کا انتقال 4 سال قبل ہوا۔ پہلی بیوی سے مرحوم کا ایک بیٹا تھا جس کو بلقیس بی بی نے پال پوس کر بڑا کیا۔ ان کی چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں اور گھر میں کوئی کمانے والا نہیں۔ سوتیلے بیٹے نے قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز کرکے ان کی زمین اور جائیداد پر قبضہ کر لیا۔

بلقیس بی بی کے مطابق زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اس نے بیوہ خاتون کو دھکے مار کر گھر سے نکال دیا اور وہ دو یتیم بچیوں کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پولیس کو بارہا درخواستیں دیں لیکن پولیس بااثر بیٹے کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کی تو انہوں نے ڈی سی لیہ کو ہدایات دیں۔

بیوہ خاتون کے مطابق ڈی سی لیہ نے معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کی ہامی بھری، تاہم چھ ماہ تک روزانہ ڈی سی آفس کے چکر لگانے کے باوجود ان کی داد رسی نہ ہوسکی۔ خاتون نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ مجھے ظالم انسان کے شر سے نجات دلائی جائے اور میرا گھر اور زمینیں واپس دلائی جائیں۔

Related Posts