مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جانے لگی۔
گزشتہ روز یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، اس دوران یہودیوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 66 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے،جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے ساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔