راولپنڈی،رنگ روڈ کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt Punjab approves funds for Ring Road project

راولپنڈی:ضلع راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،64.3 کلومیٹر پر محیط رنگ روڈ پر کام کا آغاز رواں سال شروع کر دیا جائے گا۔

کار کے ذریعے 64 کلومیٹر سے زائد کا سفر 1 گھنٹہ 14 منٹ جبکہ مال بردار ٹرک کے ذریعے یہ فاصلہ پچاس کلو میٹر کی رفتار سے تقریبا 2 گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا۔

جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے اور بیرون شہر سے آنے والی ٹریفک کو اندرون شہر کی بجائے باہر سے گزارنے کے لیے فری وے مہیا کرنے کی خاطر راولپنڈی کے رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے لیے ابتدائی کام تیزی سے جاری ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور سفری آسانیوں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافے کا سبب بنے گا۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کے مختلف لوپس کا دورہ کیا،انہوں نے یقین دہانی کرائی کے اپنے اپنے حلقے کے عوام کو آن بورڈ لیتے ہوئے عوامی فلاح کے اس شاندار منصوبے کو غیر مشروط حمایت دلائی جائے گی،راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پورے شہر کو ایک نئی شکل دے گا۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو اسی سال شروع کیا جائے گا اور دو سال کے اندر اسے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ 64.3 کلو میٹر کی اس رنگ روڈ پر ترنول سے روات تک کا سفر کار کے ذریعے ایک گھنٹہ 14 منٹ میں جبکہ ٹرک اس سفر کو پچاس کلو میٹر کی رفتار سے تقریبا دو گھنٹے میں طے کر پائیں گے۔

Related Posts