ہر کسی کو حق ہے کہ وہ عزت سے روزگار کمائے، اقراء عزیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر کسی کو حق ہے کہ وہ عزت سے روزگار کمائے، اقراء عزیز
ہر کسی کو حق ہے کہ وہ عزت سے روزگار کمائے، اقراء عزیز

کراچی:نامور اداکارہ اور میزبان و اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔

اقراء عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خاتون کی بائیک پر بیٹھے تصویر شیئر کی، جس میں خاتون نے آن لائن کھانا منگوانے کی ایپ ’فوڈ پانڈا‘ کا بیگ پہن رکھا ہے،ساتھ ہی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔ مجھے بھی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CCVZ8hBAbSk/

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا  تھا کہ ’اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

اقراء عزیز نے کہا کہ یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی، اقراء عزیز کی جانب سے کی جانے والے اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

Related Posts