شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق
شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی:شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ بلاول شاہ گوٹھ کے نزدیک پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بلاول شاہ گوٹھ کے قریب بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص بیکری مالک رینجرز کاسابق اہلکار ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts