کراچی :تھانہ ابراہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروئی، متعدد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے اہم کارکن زاہد بنگالی کو گرفتار کر کے ہینڈ گرنیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ۔
زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی کیس درج ہیں۔ ملزم تھانہ ابراہیم حیدری کے سات کیسوں میں اشتہاری ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر علی رضا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ابراہیم حیدری چوہدری شاہد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بدنام زمانہ دہشت گرد زاہد بنگالی کو گرفتار کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پولیس ڈکیتوں کی سرپرست بن گئی، ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی خاندان کو انصاف نہ مل سکا