حاملہ خاتون کو اس کے جیٹھ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انصاف کی طلبگار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی
9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی

شیخوپورہ:حاملہ خاتون مدیحہ زیادتی کا نشانہ بن گئی،پولیس نے ملزم کو مبینہ طور پر رشوت لے کر بغیر مقدمہ کا اندراج کیے چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔

شیخوپورہ کی حدود میں فیاض مسیح نے اپنی ہی حاملہ بھابھی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،جس کے باعث خاتون کا بچہ ضائع ہوگیا،مدیحہ کے ساتھ اس کی جیٹھ فیاض نے اس لیے زبردستی کی کیونکہ مدیحہ نے مذہب اسلام قبول کرلیا تھا۔

گزشتہ روز فیاض مدیحہ کا جیٹھ گھر آیا اور کہا کہ تم دوبارہ اپنے مذہب پر واپس آ جاؤ لیکن مدیحہ نے کہا کہ میں اب اسلام قبول کر چکی ہوں، اس لئے دوبارہ عیسائی مذہب نہیں اپنا سکتی، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچی تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور حوالات میں بند کر دیا۔

اسی دوران مدیحہ کو بے ہوشی کی حالت میں مدر چلڈرن اسپتال کمپلیکس شیخوپورہ لے جایا گیا،جہاں پر مدیحہ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی لیکن مدیحہ کا بچہ اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کی وادی میں چلا گیا۔ پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی مبینہ طور پر رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ دیا نہ ہی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کرتی ہوں کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Related Posts