عید الاضحیٰ کے موقعے پر گھر کی بجائے آن لائن یا اجتماعی قربانی کریں۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحیٰ کے دوران گھر پر قربانی کی بجائے آن لائن یا اجتماعی قربانی کریں۔صدرِ مملکت
عید الاضحیٰ کے دوران گھر پر قربانی کی بجائے آن لائن یا اجتماعی قربانی کریں۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران گھر پر قربانی کی بجائے آن لائن یا اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 100 روز مکمل ہونے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے بہترین کام کیا جبکہ عوام الناس کو عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وائرس سے احتیاط کرنی ہے۔

پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ عید ہمارا قومی تہوار ہے۔ قومی کمانڈا ینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کو سراہتے ہیں جن سے  کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عام ماسک پہننے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این 95 ماسک بوسیدہ ہونے کے بعد عام ماسک پہنا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر3ماہ قبل  اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے مجھے ماسک کے استعمال کا درست طریقہ کار اور غلط استعمال کے نقصانات کا علم ہے۔مجھے چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے این 95 ماسک دیا گیا تھا جسے میں  استعمال کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: این 95 ماسک بوسیدہ ہونے پر بدلا۔صدرِ مملکت

Related Posts